Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

خوشخبری :مینارپاکستان پر اجتماع کی اجازت مل گئی

لاہور (اوصاف نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر جماعت اسلامی کو 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی اتفاق کیا اور مخصوص اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا۔

حکمنامے میں اجتماع کی اجازت کیلئے سخت شرائط وضوابط عائد کی گئی ہیں۔ جس کے تحت منتظمین ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ انتظامیہ سٹیج کی سکیورٹی، خواتین و حضرات کے علیحدہ انکلوژرز اور ہنگامی راستوں کی ذمہ دار ہوگی۔ ہجوم اور بھگدڑ سے بچاؤ کے لیے مناسب پارکنگ اور رضاکار فراہم کیے جائیں گے، سکیورٹی ضروریات اسپیشل برانچ کے آڈٹ کے مطابق پوری کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ساؤنڈ سسٹم صرف گراؤنڈ کے اندر اور کم والیوم پر استعمال ہوگا، کم عمر بچوں کو اجتماع میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی دکاندار کو کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گ

ا، اور سڑکوں پر جلوس یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئینی اداروں، عدلیہ یا افواج کے خلاف تقاریر، کسی قسم کے اسلحے یا توہین آمیز گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجتماع کے اعلان کے لیے موبائل وین یا کسی بھی گاڑی کا استعمال اور شہر میں وال چاکنگ ممنوع ہوگی۔شرکاء پرامن رہیں گے اور منتظمین کسی بھی ناگہانی واقعہ کی ذمہ داری خود اٹھائیں گے۔پولیس عام شہریوں اور اجتماع میں شریک افراد کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں:اسپین ویزہ اسکینڈل :ایجنٹوں کا گھنائونا کھیل جاری ،ہوشربا انکشاف

یہ بھی پڑھیں