Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے اپ ڈیٹ جانئے ؟

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے کوٹہ بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیویٹ سیکٹر کا کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی سفارش حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ہونہار طلبہ کے لیے نئی پالیسی کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسیع کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیوں کے ذہین طلبہ کو بھی زیادہ تعداد میں فائدہ پہنچانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی سفارشات کی حتمی منظوری جلد متوقع ہے۔

پالیسی کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھٰیں‌:پی پی 149کے مختلف رہنماؤں نے منحرف ہونے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں