لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے محنت کش طبقے کے لیے شادی اور ڈیتھ گرانٹس میں اضافہ کر کے ہزاروں خاندانوں کو بڑا مالی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔
محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے شادی اور ڈیتھ گرانٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ مزدور خاندانوں کو خوشی اور غم دونوں مواقع پر بہتر مالی مدد مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے بچوں کی شادی کے لیے دی جانے والی میرج گرانٹ کو 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے یعنی 2 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈیتھ گرانٹ کو بھی 800,000 روپے سے بڑھا کر 100,000 روپے کر دیا گیا ہے جس سے مرنے والے مزدوروں کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد مزدوروں کو عملی اور موثر مدد فراہم کرنا ہے۔
محکمہ محنت کے مطابق یہ نئی گرانٹس صوبائی لیبر ویلفیئر سسٹم میں رجسٹرڈ تمام اہل مزدوروں پر لاگو ہوں گی جب کہ گرانٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی : جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز

