Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑنا،بلاول بھٹو

(اوصاف نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آج ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو پیغام میں کہاہے کہ باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج جنوبی پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں،پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار قریشی اوراین اے 185 ڈی جی خان سے دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن مہم چلانے پر ان دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں،پارٹی کارکنان یاد رکھیں کہ فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑنا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہاکہ انشاء اللہ وسیب کا نشان تیر،اور جیت کا نشان تیرہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کی خدمت کی سیاست نے شیر کو جیت کا نشان بنا دیا: عظمیٰ بخاری

یہ بھی پڑھیں