Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا کا بڑا فیصلہ! شادی ملتوی، تمام پوسٹس ڈیلیٹ

نئی دہلی (اوصاف نیوز) والد کو دل کا دورہ پڑنے اور پھر ان کی منگیتر کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھارت کی اسٹار کرکٹر اسمرتی مندھانا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اب اسمرتی مندھانا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی سے متعلق تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمرتی مندھانا کی میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ شادی کی تقریب 23 نومبر کو مہاراشٹر میں مندھانا کے فارم ہاؤس میں طے تھی۔ تاہم والد کی صحت کی خرابی کے باعث اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے والد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پلاش موچل کو جب اپنے سسر کی حالت کا علم ہوا تو ان کی اپنی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں بھی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار کی حالت کے حوالے سے ان کی والدہ نے کہا ہے کہ پلواش اسمرتی کے والد سے بہت لگاؤ ​​رکھتے ہیں، وہ اسمرتی سے زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اچھے دوست ہیں۔

میڈیا کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سری نواس مندھانا کو دل کا دورہ پڑا تو پلاش کی حالت روتے ہوئے بگڑ گئی۔

میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم پلوش ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ تاہم اسے فارغ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:حرا مانی کی بولڈ تصاویر، صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یہ بھی پڑھیں