اسلام آباد (اوصاف نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں تین فیصد تک کمی کی جائے گی جب کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس آٹھ فیصد تک کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی اوسط قیمت 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
SNGPL کے لیے 13.565 بلین، SSGCL کے لیے 47.315 بلین ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی صارفین کے مفاد میں کی گئی اور مالیاتی نظم و ضبط کے مطابق اوگرا نے اپنا فیصلہ بھجوا دیا ہے، قیمتوں کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
حکومتی ہدایات تک گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مزید پڑھیں:سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

