Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور عسکری و سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری کے اہم ستون ہیں۔

بیان کے مطابق آنے والے سعودی عہدیدار نے سعودی مسلح افواج کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور اس مضبوط شراکت کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستانیوں کو برطانوی ویزوں کے حوالے سے مشورہ

یہ بھی پڑھیں