Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی خریداری کے خواہشمند افراد کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ زیورات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے، عالمی معاشی بے یقینی، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی اور محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتے رجحان کے باعث سونے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہی عوامل مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں