Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

بارشوں کے حوالےسےمحکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ اثر انداز ہے، جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے پر کم دباؤ کا موسمی نظام موجود ہے، جس کے باعث مخصوص علاقوں میں بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

پیش گوئی کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شام یا رات کے
وقت آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں آج شام یا رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا 35 فیصد امکان ہے۔

پنجاب میں دوروز میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔ البتہ آج جمعہ کو مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ نئی قیمت جانئے

یہ بھی پڑھیں