Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ نے اہم اشارہ دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمان اور کیوان اپنے گھر واپس جانے لگے ہیں اور ان کے درمیان صلح صفائی ہونے والی ہے۔

ویڈیو میں عون شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان اور کیوان کے معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں تو کچھ لوگوں کو اس پر اعتراض ہے اور یہی رویہ معاملات کو مزید خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ کیوان اپنی اصل جگہ پر جائے جو اس کا حق ہے اور اسے اس کا جائز حق ملے۔ اگر کیوان کو اس کا حق مل گیا تو پھر دوسروں کے ناحق مفادات متاثر ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ اہلیہ ایمان سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں تاہم رجب بٹ ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں