Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی، جسے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ اور عوامی جلوس تھا۔

رپورٹ کے مطابق تعزیتی تقریبات ایران اور عراق کے پانچ اہم شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد کی گئیں، جہاں لاکھوں افراد نے مختلف مراحل میں شرکت کی۔

سرکاری آخری رسومات کا آغاز گزشتہ ہفتے تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس سے ہوا، جہاں ہزاروں افراد نے علی خامنہ ای کے تابوت کی آخری زیارت کی۔ بعد ازاں مختلف شہروں میں جنازے اور تعزیتی جلوس نکالے گئے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں