لاہور(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) نے اداکار منیب بٹ سے متعلق اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل عبوری چالان پیش کر دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو 23 اپریل کو شاہراہ فیصل سے اغوا کیا اور اس سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بعد ازاں ملزمان مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
عبوری چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ان پر ملزمان کو مری میں رہائش فراہم کرنے کا الزام تھا، تاہم تفتیش میں اس الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
چالان کے مطابق پولیس اہلکار غالب کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد کو گرفتار دکھایا گیا ہے۔ مزید برآں، منیب بٹ، محسن راجپر اور عبد الرحمن چانڈیو اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،فی تولہ نئی قیمت جانئے




