Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

احسن خان کے والد انتقال کر گئے،احسن خان کا جذباتی پیغام وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی۔

احسن خان نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں کچھ جدائیاں انسان کو یہ یاد دلاتی ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر شے آخرکار اللہ ہی کی امانت ہے۔

اداکار نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت شفیق اور بہترین انسان تھے، اور آج وہ اپنی زندگی میں جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کی تربیت اور رہنمائی کا اہم کردار ہے۔

احسن خان نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے تعزیت، دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کے ذریعے ان کا حوصلہ بڑھایا، وہ ان سب کے بے حد شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی ہمدردی اور محبت نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اس کڑے وقت میں اکیلے نہیں ہیں، اور یہ احساس ان کے لیے بہت قیمتی ہے۔احسن خان کے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور حالیہ برسوں میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث خوب پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں۔اداکار منیب بٹ اغوا و کرپٹو کرنسی لوٹنے کے مقدمے میں بے گناہ قرار

یہ بھی پڑھیں