Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ترک عدالت نے صدر اردگان کو دھمکیاں دینے پر صحافی کو قید کی سزا سنادی

انقرہ (اوصاف نیوز) ترکی کی عدالت نے صدر اردگان کو دھمکیاں دینے پر صحافی کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے ترک صحافی فتح التیلی کو صدر رجب طیب اردگان کو ’دھمکی‘ دینے کے جرم میں 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترک صحافی فتح التیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک سروے پر گفتگو کی جس میں 70 فیصد لوگوں نے اردگان کے صدر بننے کی مخالفت کی اور کہا کہ سلطنت عثمانیہ کے کئی سلطانوں کو قتل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری فنڈز میں بچت کا بڑا انکشاف!بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں