Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

عمران خان کی صحت سے متعلق محکمہ جیل خانہ جات کا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (اوصاف نیوز) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ہفتے میں ایک بار عیادت ہوتی ہے، جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے عمران خان کے زیر استعمال ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ مقامی چکن اور مچھلی بھی باہر سے منگوائی جاتی ہے، عمران خان کی جیل مینول کے مطابق عیادت کی جاتی ہے۔

جیل حکام نے بتایا کہ عمران خان کے پاس ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، بانی کو ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جیل مینول کے مطابق دورہ کیا جاتا ہے، جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کو قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے دورہ کیا جاتا ہے۔

جیل حکام کے مطابق جیل کی حدود سے باہر کے معاملات کی ذمہ دار جیل انتظامیہ نہیں ہے۔

اس سے قبل وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے نکات کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے بانی کی خراب صحت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی بانی صحت مند ہیں اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی خبر بھارتی میڈیا نے پھیلائی، پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بات کی، وہ مکمل صحت مند ہیں۔
مزید پڑھیں‌:نجی اسکولوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

یہ بھی پڑھیں