کراچی (اوصاف نیوز) سندھ کے نجی اسکولوں میں موسم سرما میں مخصوص رنگ یا ڈیزائن کی جیکٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹس پہن سکیں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز رافعہ جاوید کا کہنا ہے کہ بچے کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کی گرم جیکٹس پہن سکتے ہیں، اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم کپڑے پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:سابق منگیتر کے ہاتھوں نوبیاہتا دلہن قتل




