Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری !وزیراعظم کی تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد (اوصاف نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینے کے لیے باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آنے والے مراحل میں بڑی کمپنیوں اور کاروباری اداروں پر سپر ٹیکس کم کرنے اور بالآخر ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ سپر ٹیکس کے خاتمے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا۔ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس کی شرح اتنی ہی کم ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کی صحت سے متعلق محکمہ جیل خانہ جات کا اہم بیان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں