Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

یکم دسمبر ؟ طلبا کے والدین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(اوصاف نیوز) تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔

نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں تاکہ طلبا و اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آ گئی ، وزیرِ اعلیٰ نے دھرنا ختم کر دیا

یہ بھی پڑھیں