Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

رجب بٹ اور اداکارہ درفشاں سلیم شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک بے بنیاد افواہ کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ حالیہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ رجب بٹ اور معروف اداکارہ درفشاں سلیم ایک دوسرے کو خفیہ طور پر پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تاہم بعد ازاں دونوں شخصیات کی جانب سے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

رجب بٹ نے اپنے ردِعمل میں سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کے رجحان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد افواہیں پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

دوسری جانب درفشاں سلیم کی جانب سے ان کی میک اپ آرٹسٹ نشویٰ انجم نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس افواہ کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ’کاش یہ خبر دیکھنے یا سننے سے پہلے ہی میری بینائی چلی جاتی۔ اس شخص سے شادی؟ ہرگز نہیں، ایک لمحے کے لیے بھی نہیں‘۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آیا۔ متعدد صارفین نے ایسی بے بنیاد خبروں کو عوام اور متعلقہ شخصیات دونوں کے لیے تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پیجز سنسنی پھیلانے کے لیے جھوٹی خبریں شائع کرنے سے گریز کریں۔

درفشاں سلیم کے مداحوں نے بھی اس افواہ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں نہ کوئی مشہور شخصیت ہوں اور نہ ہی اداکارہ لیکن اگر میرا نام بھی رجب بٹ کے ساتھ جوڑا جائے تو مجھے بھی یہ بات ناگوار گزرے گی۔

مریم نامی صارف نے لکھا کہ درفشاں کا دماغی توازن ٹھیک ہے اور وہ پڑھی لکھی بھی ہیں ان کے اتنے برے دن نہیں آئے کہ وہ رجب بٹ جیسے انسان کے ساتھ شادی کریں جبکہ ایک اور نے کہا کہ کیا درفشاں رجب بٹ کو جانتی بھی ہیں کہ آخر وہ ہیں کون؟

مزید پڑھیں۔جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں