Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

مشہور اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

(اوصاف نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ہدایات کارہ اور سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اپنے کیریئر کے عروج پر ایک خطرناک بیماری کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے، جس نے سب کو حیران کن کر دیا۔

حال ہی میں پی ٹی وی کی سالگرہ کے خصوصی شو میں شرکت کے دوران مرینہ خان نے اپنی صحت سے متعلق ماضی کی یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر انہیں “فیشل پیرالائز” (چہرے کا فالج) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے باعث ان کے چہرے کا ایک حصہ ڈھلک گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اس حالت کو کبھی اپنی زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور معمول کی زندگی جاری رکھی۔

اداکار نے بتایا کہ ایک خاندان کی شادی میں ان کے بھائی کے سسر نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیج کے قریب نہ کھڑی ہوں، ورنہ دلہا سمجھ سکتا ہے کہ وہ اسے آنکھ مار رہی ہیں، کیونکہ ان کی چہرے کی ایک طرف کی آنکھ پوری طرح نہیں کھلتی تھی۔

مرینہ خان نے اس دوران ہنستے ہوئے کہا کہ ان کی صحت یابی کے باوجود اس حالت کو کبھی اپنی خود اعتمادی پر اثر انداز ہونے نہیں دیا۔

مرینہ خان کا شمار پاکستان کی بڑی شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، اور ان کے مشہور ڈرامے “تنہائیاں” اور “دھوپ کنارے” آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کی ہسپتال منتقلی پر شہباز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا

یہ بھی پڑھیں