لاہور (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے ایک بار پھر شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضمانت کی درخواستیں گزشتہ دو سال سے زیر سماعت ہیں، ہم نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو دائر تین مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ سمانتھا نے معروف ہدایتکار سے دوسری شادی کرلی



