Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ‌سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

پشاور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی ہے۔

پشاور میں ہونے والی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کے انعقاد کی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ قیمتی اور نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ تجارتی سفارت کاری امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، اقتصادی سفارت کاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام مضبوط ہوگا، معدنی اور توانائی کی شراکت سے اقتصادی سفارت کاری مضبوط ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مفاد عامہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، خیبرپختونخوا معدنیات ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سستی توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ صوبائی حکومت انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی مضبوطی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم ہونے والے اضلاع میں موجود نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی براہ راست مستفید ہو گی۔
مزیدپڑھیں :کیبن کریو بننے کا سنہری موقع: ایئرسیال نے واک ان انٹرویوز کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں