Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے، ایک اور بچی مین ہول میں جاگری

(اوصاف نیوز) کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے، ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کھل مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، ویڈیو میں ننھی بچی کو گٹر سے نکالنے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے۔

پی آئی بی پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ کب اور کہاں پیش آیا، تحقیقات میں سامنے آئے گا۔

دوسری جانب نیپا پر بچے کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملہ پر سندھ حکومت ایکشن میں آ گئی، کل (بدھ) کی صبح 11 بجے وزیر اعلی ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے،اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہو گی،اجلاس میں واقعے سے متعلق تمام پہلوں پر بات کی جائے گی۔

اجلاس میں اس واقعہ کو لے کر ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، کمیٹی واقع کے ذمہ داروں کا تعین کر کہ رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی، اجلاس میں میئر کراچی سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ، واٹر کارپوریشن حکام، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد رقم جاری

یہ بھی پڑھیں