Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج:پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پولیس نے گزشتہ روز ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار 4 کارکنوں کو پیش کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گزشتہ روز سیکٹر جی 14 سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے پی ٹی آئی کے جھنڈے، بیجز، پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں