Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر سرے سے بات نہیں کی گئی۔

ارکان نے پارٹی گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں ایک بات کی جاتی ہے، باہر کچھ اور بات کی جاتی ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ یا وفاقی وزیر کی جانب سے کمیٹی بنانے کی پیشکش سے آگاہ نہیں، گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر کوئی بات نہیں ہوئی، عدیہ عجیل کی کمیٹی میں شامل ہونے کی سہولیات پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر کی کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں، پارٹی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں کسی وزیر کی کمیٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:جاپان میں آج پھر 7.5 شدت کا زلزلہ، 23 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں