پشاور(اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے نظام میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صوبے میں تمام مستقل اور جاری بھرتیاں صرف ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ای ٹی اے) کے ذریعے کی جائیں گی۔
محکمہ لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ محکمہ میں اس وقت جو بھرتیاں جاری ہیں انہیں بھی فوری طور پر ای ٹی اے سے منسلک کیا جانا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہو تو ای ٹی اے کے بغیر بھرتیوں کے لیے سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔ تمام دفاتر کو خالی آسامیوں کے اشتہارات، تحریری ٹیسٹ، انٹرویوز، شیڈول اور نتائج کی فراہمی کے لیے ای ٹی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 7 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان سے ملاقات جتنی مشکل ہوگی اتنے ہی لوگ آئیں گے، بیرسٹر گوہر




