Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور (اوصاف نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتےکی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس15 روز میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں