Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا

اتر پردیش (اوصاف نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جعلی ڈاکٹر کے آپریشن سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

اناڑی اور شرابی شخص نے یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کے بعد سرجری کی کوشش کی اور مریض کے پیٹ، آنتوں اور غذائی نالی کی کئی رگیں کاٹ دیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کا نام منیشرا راوت تھا۔ اس کا شوہر پیٹ میں شدید درد کے باعث اسے مقامی غیر رجسٹرڈ کلینک لے گیا، جہاں کلینک کے مالکان گیان پرکاش مشرا اور وویک مشرا نے اسے بتایا کہ درد کی وجہ گردے کی پتھری تھی۔ دونوں نے 25 ہزار روپے میں آپریشن کی بات کی جو بعد میں 20 ہزار روپے میں طے پائی۔

اگلے دن گیان پرکاش نے یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہوئے سرجری شروع کی۔ نشے کی حالت میں اس نے پتھری نکالنے کے بجائے پیٹ پر گہرے زخم لگائے اور آنتوں سمیت اہم رگیں کاٹ دیں جس کے بعد مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ اگلے روز دم توڑ گئی۔

شوہر کی شکایت پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور دونوں ملزمان کے خلاف قتل اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک غیر مجاز تھا اور دونوں ملزمان مفرور ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:دنیا کی 5 کمزور ترین کرنسیاں، کیا پاکستانی روپیہ بھی فہرست میں شامل؟

یہ بھی پڑھیں