Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فوڈ اتھارٹی میں ای چالان سسٹم متعارف

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں ای چالان اور ڈیجیٹل سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران فوڈ اتھارٹی کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خوراک نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن، شکایت مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم جلد متعارف کرایا جائے گا جس سے عوام کو مزید شفاف اور موثر خدمات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام فوڈ اتھارٹی کے کام کو جدید بنانے اور صارفین کے لیے سہولت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر مخدوم محبوب الزماں نے محترمہ فریال تالپور کو ناقص خوراک کے خلاف حالیہ کارروائیوں، محکمہ کی گیلے اسٹاک پالیسی اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ ڈیجیٹل تبدیلیاں عوام کو بروقت اور موثر خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں