Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

امریکی سفارتخانےکا بھارتی شہریوں کو خبردار !

امریکا (اوصاف نیوز) بھارت میں امریکی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب بچے کی پیدائش کے لیے آنے والوں کے سیاحتی ویزے مسترد کر دیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی نظام کو غلط استعمال کرنے کی نیت سے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستان میں امریکی سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی درخواست گزار کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ امریکہ میں بچے کو جنم دینے کے لیے سفر کر رہا ہے تاکہ نومولود بچے کو امریکی شہریت دی جا سکے، تو اس کی ویزا درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ‘اگر قونصلر افسر کو یقین ہو گیا کہ اس سفر کا اصل مقصد امریکہ میں بچے کو جنم دینا اور اسے امریکی شہریت دینا ہے تو سیاحتی ویزا کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ اس طرز عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

امریکہ نے سوشل میڈیا اور آن لائن موجودگی کی اضافی جانچ کو بھی بڑھا دیا ہے، جس کا اطلاق اب H-1B خصوصی ورک ویزا ہولڈرز اور ان کے H-4 انحصار کرنے والوں پر ہوگا۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہندوستان میں متعدد ویزا درخواست دہندگان کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کی ویزا اپائنٹمنٹس کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور اقتدار کے پہلے دن ہی امریکا میں پیدائش کے وقت شہریت دینے کے قانون کو منسوخ کر دیا تھا تاہم امریکی عدالتوں نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
9 مئی کے واقعات سے ایک سال پہلے پارٹی چھوڑ چکاتھا،فیصل واوڈامزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں