Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا

راولپنڈی (اوصاف نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

13جولائی 2024 کو نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈالی تھی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 37 دن تک اڈیالہ جیل میں نیب کی تحویل میں رہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان کے 342 کے بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے تھے۔

16 اکتوبرکو توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی، 16 اکتوبرکے بعد کیس کی سماعت 3 مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال ایک دفعہ اور 7، 7 سال ایک دفعہ کے لئے سزا سنائی گئی، مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی قید سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اجلاس میں جھگڑا، خاتون سینیٹر کا علیم خان کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں