Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف فوٹوگرافرانتقال کر گئیں

رومانیہ (اوصاف نیوز) نوجوان اور مقبول اسپورٹس فوٹوگرافر اور فٹ بال کی مداح ملینا ماریا گولر 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینا ماریا گولر کی موت کرائے کے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے گرنے کے بعد ہوئی، تاہم ابھی تک کسی مستند ذریعے نے ان کی موت کی اصل وجہ اور حالات کی تصدیق نہیں کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملینا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حال ہی میں ذاتی مشکلات سے گزر رہی تھیں جن میں ان کے والد کی شدید بیماری اور کینسر کے ساتھ ان کی اپنی جدوجہد بھی شامل تھی۔

ان کی موت کی تصدیق فٹ بال کلب ایف سی بیہور اوراڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف سی بیہور اوراڈیا ملینا ماریا گولر کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملینا 2023 اور 2024 کے پورے سیزن میں کلب کے ساتھ منسلک رہیں اور اس تاریخی سفر کے لمحات اور جذبات کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے خوبصورتی سے محفوظ کیا۔
مزید پڑھیں‌:بسنت کی تیاریاں مکمل ،40مقامات ریڈزون قرار

یہ بھی پڑھیں