Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع

لاہور ( اوصاف نیوز) پنجاب حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیاں 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک بند رہیں گی جبکہ 12 جنوری 2026 بروز پیر سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی اور تمام کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ بی ایس کے چار سالہ پروگرام جاری رہیں گے، اور تمام امتحانات بورڈز اور یونیورسٹیوں کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ان احکامات کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے

یہ بھی پڑھیں