بیت شیعان (اوصاف نیوز) شمالی اسرائیل میں ایک حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے تین الگ الگ حملے کیے، پہلے حملے میں اس نے اپنی کار ایک راہگیر پر چڑھا دی اور اسے ہلاک کیا، بعد ازاں ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک خاتون کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ملزم چاقو مارنے کے بعد فرار ہو گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے روک کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ سے ہے۔
3 سالوں میں تیسری شادی کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیامزید پڑھیں:
