Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

موٹروے ایم 11 دھند کے باعث بند

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سینٹرل ریجن موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند میں سفر زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے اور سامنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور موٹروے کی بندش دھند کے دوران ممکنہ خطرات سے بچنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:دہشت گردوں کا حملہ، ایک شہری شہید، 18 زخمی

یہ بھی پڑھیں