Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کسی اور نام پر جاری سمز کب بند کی جا رہی ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کسی اور کے نام پر جاری فون سمز سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ کسی اورکے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہو گی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ کالز، میسجز اور ڈیٹا کےاستعمال پرضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر کاشف غفور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیا انتباہ کوئی نیا اقدام نہیں، صارفین کو یاد دہانی کی صورت میں کراتے رہتے ہیں۔ ایگریمنٹ میں لکھا ہے کہ سم جاری کرانے والے شخص کے نام پر ہوگی۔

ڈائریکٹر پی ٹی اے نے کہا کہ قانون کے مطابق ایک شخص اپنے نام پر زیادہ سے زیادہ 8 سمز جاری کروا سکتا ہے۔ سم کو استعمال کرنے کی ذمہ داری صارف کی ہی ہے اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اپنے نام پر سم استعمال کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ کسی اور کے نام پر سمز بند کی جائیں گی۔ تاہم صارفین اپنے نام پر جاری سم کی تعداد جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر سینڈ کریں، انہیں میسج کے ذریعہ سمز کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

یہ بھی پڑھیں