لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی، توسیع اور تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق “اپنی چھت، محفوظ چھت” پروگرام کے تحت گھر کی مرمت، مضبوطی یا توسیع کے لیے 5 لاکھ روپے تک جبکہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہل شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ مزید رہنمائی اور درخواست کے عمل کے لیے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) کے دفاتر، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں کی مرمت، مضبوطی، توسیع یا تعمیر کے لیے بلاسود قرض حاصل کریں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے 0800 09100 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں۔روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر بی سی سی آئی کا مؤقف سامنے آگیا
