Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے جس سے پٹرول ڈیزل مہنگا، نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک جیسے پاکستان میں۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی سپلائی میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں