تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔
جاری کیے گے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔
ادھر ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں، شہداء میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل
ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات امریکی حملوں میں ایران کے شہر جسک میں بجلی کی تنصیبات، ڈی سیلینیشن پلانٹ پمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران میں کئی پلوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ
