Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

(اوصاف نیوز)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ اتوار کو ملک کے مغربی ساحل پر کیا گیا۔ کم جونگ اُن نے لانچنگ ڈرل کی نگرانی کی۔

بیان کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظر یہ اپنے دفاع کی ایک ذمہ دارانہ مشق ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ اپنی پہلی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کی تصاویر جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

یہ بھی پڑھیں