Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ظفر مسعود کو چیئر مین منتخب کر لیا اور 16 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی

کراچی(اوصاف نیوز) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے 16 رکنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب اور اعلان کر دیا ہے، جس میں دو خواتین اراکین اور آٹھ نئے شامل ہونے والے رکن بینکس شامل ہیں۔ یہ اقدام سب کی شمولیت اور بینکاری شعبے کی وسیع نمائندگی کی جانب ایک اہم اسٹریٹجگ پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔انتخابات کے بعد، ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب ظفر مسعود کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئر مین منتخب کیا۔

اپنے انتخاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب ظفر مسعود نے کہا کہ نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی ایسوسی ایشن کے طرز رہنمائی میں ایک اہم ارتقائی مرحلے کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توسیع شدہ اور متنوع رکنیت PBA کی اس صلاحیت کو مضبوط بناتی ہے کہ وہ قومی معاشی ایجنڈے کو آگے بڑھائے ، جس میں ترجیحی شعبوں میں کریڈٹ گیپس کو کم کرنا ، ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینا، اور پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی کی حمایت شامل ہے۔

نئی قیادت میں حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب ناصر سلیم کو سینئر وائس چیئر مین ، جبکہ فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگز یکٹو آفیسر ، جناب یوسف حسین کو وائس چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔

جناب ناصر سلیم نے عالمی معاشی دباؤ کے تناظر میں استحکام اور مضبوط کمپلائنس فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ جناب یوسف حسین نے بینکاری شعبے کو جدت پسند اور علاقائی سطحپر مسابقتی رکھنے کے لیے جدیدیت ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ادارہ جاتی تیز رفتاری کو کلیدی ترجیحات قرار دیا۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورسیکریٹری جنرل، جناب منیر کمال نے کہا کہ ایگز یکٹوکمیٹی کی توسیع خصوصاً خواتین کی تاریخی شمولیت ، ایسوسی ایشن کے تنوع اور جدید طرز قیادت کے عزم کی عکاس ہے۔

نئی قیادت کے تحت، پاکستان پہینکس ایسوسی ایشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خزانہ اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی ، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ، اور ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، وزیر داخلہ سندھ کا ردِ عمل آگیا

یہ بھی پڑھیں