لاہور (اوصاف نیوز) گرین ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق اور والدین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل میں پھنسنے سے موٹرسائیکل نیچے گر گئی۔
حادثے میں 2 سالہ عیسیٰ کی موت ہو گئی، جبکہ صوبیہ اور نوید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے حوالے سے خوشخبری

