لاہور (اوصاف نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کسانوں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کو ایک سال میں 250 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کا ناقابل تردید ریکارڈ سامنے آگیا، پنجاب بھر کے چھوٹے کسان وزیراعلیٰ مریم نواز کی بے مثال کسان کارڈ سکیم سے مستفید ہوئے۔
کسانوں نے دلالوں کے بجائے کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات خریدنے کو ترجیح دی۔ 20 فیصد کسانوں نے قرض اور سود سے بچتے ہوئے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسان پورے ملک کے محسن ہیں، جن کی محنت کا بدلہ نہیں مل سکتا، کسانوں کے لیے تمام وسائل موجود ہیں، زرعی ترقی کو انتہا تک لے جانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔
مزید پڑھیں:میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما کی ویڈیو وائرل

