Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ریاستی اداروں پر الزامات کا مقدمہ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔

بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں۔عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت سے اہم خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں