اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ36 ڈالرز اضافے سے 4113 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

