لاہور (اوصاف نیوز) معروف آٹو موبائل کمپنی ہنڈا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے نئی سکیم متعارف کرادی۔
کمپنی کے ایک بیان کے مطابق ہنڈا نے بینک الفلاح کے تعاون سے بغیر سود کے آسان ماہانہ اقساط پر موٹرسائیکل سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت خریدار اپنے بینک کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ہنڈا کی مقبول موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
ہنڈاے یہ سکیم ایسے وقت میں متعارف کرائی ہے جب مہنگائی سے پسے ہوئے لوگوں کے لیے نئی موٹر سائیکل خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ بلا سود آسان اقساط کی سہولت متعارف کرانے کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے اور اس اقدام سے مقامی آٹو مارکیٹ کو بھی فروغ ملنے کی امید ہے۔
اس سکیم میں ہنڈا کے تین ماڈلز شامل کیے گئے ہیں جن میں ہنڈاسی ڈی 70، ہنڈا سی جی 125 اور ہنڈاسی جی 150 شامل ہیں۔
بینک حکام کے مطابق ان ماڈلز کو قسطوں میں لینے والے صارفین سے سود کی صورت میں کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ یہ اسکیم محدود مدت کے لیے ہے اور موٹرسائیکل کی دستیابی اسٹاک سے مشروط ہے۔
اسکیم کے تحت ہنڈاسی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے ہے اور اب اسے بغیر سود کے 26,650 روپے کی ماہانہ اقساط میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ہنڈاسی جی 125 اور ہنڈاسی جی 150 بھی بلا سود اسکیم کے تحت صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
اس اسکیم کے مستفید ہونے والوں کو ایک بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ موٹرسائیکل کی بکنگ یا اسکیم کی شرائط و ضوابط اور اہلیت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا سرکاری رابطہ ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نئی فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

