Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بڑا پن دکھانا چاہیے ،شمائلہ رانا

اسلام آباد (اوصاف نیوز ) رہنما مسلم لیگ ن شمائلہ رانا نے کہا کہ مذاکرات کی جو دعوت تحریک انصاف کو دی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں ملک کے اندر جو سیاسی درجہ حرارات کو کم کرنے کے لیے جو تھوڑا سا ان کے اندر افراتفرری اور انتشار کی سیاست کی طرف پی ٹی آئی جانا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں یہ لوگ مذاکرات کی طرف آئیں اور حکومت کی نیک نیتی ہے ہم ان کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں جب ہم ان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں ان کے وزیراعلیٰ اورہم نوالہ پنجاب میں آکرہماری وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف نازیبا گفتگو کرتے ہیں ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ رانا نے کہا کہ سیاست کے اندر اخلاقی معیار کو قائم رکھیں آپ ہماری سیاست ، مخالفت اور ہماری نالائقیوں کے اوپر بات کرسکتے ہیں لیکن آپ ہمارے کردار اورہماری چادروں کا اچھالنا شروع کر دیں ہماری خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو وہ بھی ایسے ایوان کے احاطے کے اندر جہاں پے قانون سازی ہوتی ہے اور خاتون کے بارے میں کہیں بھی مناسب نہیں ہےخواہ وہ میل حضرات ہوں کسی کے بارے میں بھی اخلاق سے گری ہوئی باتیں اور حرکتیں ہیں ان کو آپ وہی پے چھوڑ کے آتے ۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آپ پنجاب لاہور میں آئیں ہیں آپ کو ترقیاتی کاموں، ٹیکنالوجی اور پراجیکٹ کے بارے آئیڈیا لے کر جانا چاہیے تھاآپ کو یہاں پے کھلم کھلاگھومنے کی اجازت دی گئی لاہوریوں نے پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کیا ہے بلکہ ان کو اپنے دفاع کے لیے بہت کچھ کہنے کو ہو گاہر بندے نے اپنے نظریے کو دفاع کرنا ہوتا ہے ،کسی طرح بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی بدزبانی اور گندے الفاظ جو ہیں اس کا دفاع نہیں کر پائیں گے اس پے پوری قوم ان کو برا بھلا کہہ رہی ہے اگر یہ خواتین کے متعلق یہ رائے رکھتے ہیں تو پاکستان 52 فیصدکوحصہ جو ہے خواتین کی جو میجارٹی ہےہر طبقہ فکر کی خواتین یہ بات دوسری عورت کے خلاف برداشت نہیں کرینگے۔ان کو اس کی مذمت کرنی چاہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بڑا پن دکھانا چاہیے تھا کہ یہ غلط ہوا ہے میں اس کی معذرت کرتا ہوں ۔

رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ حکومت کبھی بھی مذاکرات کے لیے راضی نہیں تھی جب مذاکرات ، میرٹ اورحق کی بات ہو گی تو حکومت نے قدم نہیں بڑھایا بلکہ ہماری طرف اعلامیہ آیا جونام نہاد وزیراعظم ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھاجو ہمارا اعلامیہ آیا تحریک آئین تحفظ پاکستان سربراہ محمود خان اچکزئی اورعلامہ راجہ ناصر عباس کی طرف سے ہم گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں  پہل ہمیشہ ہماری طرف ہوئی ان کی طرف سے توآیا ہی نہیں جو بھی حکومت ہو تی ہے وہی دوقدم آگے بڑھتی ہے جو بھی ان کے دوران حکومت کسی بھی قسم کا کچھ بھی ہوتا ہے وہ حکومت وقت پر آتی اپوزیشن پر نہیں آتی جب حکومت دوقدم آگے چلیںاپوزیشن سے بیٹھ کر بات کر کے مسئلہ حل کریں۔

  انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے اور حکومت بھاگ رہی ہو۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ جن کی پارٹی میں بیٹھی ہیں ان کے آبائو اجداد گزرے اور بینظیر بھٹو کے لیے اسمبلی میں جو الفاظ بولے گئے میں تو وہ بیان بھی نہیں کرسکتاتو وہاں سے ہی یہ چیزیں شروع ہوئی اور وہاں ہی بہت زیادہ اصلاح کی آج بھی ضرورت ہے جبکہ سیاسی لیڈر اور سیاسی ورکرز کو سیاست سے حل کرنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں :موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جانیے

یہ بھی پڑھیں