Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بگٹی قبیلےکا 8 واں سربراہ منتخب

کوئٹہ (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوبگٹی قبیلے کے 8ویں سربراہ منتخب ہوگئے۔

بگٹی قبائل کے تمام عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی منتخب کیے جانے کے بعد بیکر میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے آبائی گھر میں پگڑی باندھنے کی رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بگٹی قبائل کے معززین، عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر نوابزادہ زامران سلیم بگٹی نے پگڑی باندھ کر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا آٹھواں سربراہ منتخب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں اتحاد، امن اور ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران قبائلی عمائدین نے سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

منتخب سربراہ سرفراز بگٹی نے قبائلی روایات کے مطابق ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بگٹی قوم کی خدمت، انصاف اور اتفاق رائے میری ترجیحات اور ذمہ داریاں ہیں۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں اور واپس آجائیں، ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بندوق کے ذریعے آپ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، ریاست اپنی رٹ بحال کرنا جانتی ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی اداکارہ نے اپنی جان لے لی، بڑی وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں