Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مرضی سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا، جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ علاقائی صدور کو اعتماد میں لیے بغیر تشکیل دیا گیا، جس کے بعد رہنماؤں کے احتجاج کے بعد سلمان اکرم راجہ نے پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے تحت نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ اسی طرح نئے پارلیمانی بورڈ میں علاقائی صدور، ٹکٹ ہولڈرز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔
مزید پڑھیں‌:موٹروے پر افسوسناک حادثہ ، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں