دبئی(اوصاف نیوز) لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کی دبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران انشاء اللہ کے الفاظ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی لیجنڈری فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری بار مڈل ایسٹ فٹبالر آف دی ایئر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پرتگالی اسٹار کو یہ ایوارڈ دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا جس نے کریم بینزیما، سالم الدوساری اور ریاض مہریز جیسے نامور فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رواں سال 2025 کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول کیے جو ان کی عمدہ فارم اور مسلسل کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے مشہور کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد 40 سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اب کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرے حوصلے بلند ہیں اور میں مزید پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔ اگر میں زخمی نہ ہوا تو انشاء اللہ میں 1000 گول مکمل کرلوں گا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں المناک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات


